Advertisement

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سی آئی پی لاؤنج عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے قائم سی آئی پی لاؤنج کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر ایئرپورٹ کے شعبہ کمرشل کی جانب سے مکمل کیا گیا۔

 

ایئرپورٹ منیجر اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے آفتاب گیلانی کے مطابق سی آئی پی لاؤنج کی اپ گریڈیشن صرف 45 دن میں مکمل کی گئی ہے۔ لاؤنج میں بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی گئی ہے جس کے بعد مسافروں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاؤنج کی اپ گریڈیشن لائسنس ہولڈر کے خرچ پر کی گئی ہے اور اس منصوبے کے لیے ادارے پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شفاف بولی کے عمل کے بعد لائسنس ہولڈر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کرایہ بھی ادا کر رہا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی کمرشل ٹیم نے تزئین و آرائش کا کام اس انداز میں مکمل کیا کہ اس دوران مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اپ گریڈیشن کے بعد سی آئی پی لاؤنج میں کھانوں کے معیار اور اقسام میں بھی نمایاں بہتری لائی گئی ہے تاکہ مسافروں کو بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی سی آئی پی لاؤنجز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے