Advertisement

اسرائیل کا پاسدارانِ انقلاب کا ایئر ڈیفنس کمانڈ سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران میں (آئی آر جی سی) پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی فضائی دفاعی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں مرکزی فضائی دفاعی کمانڈ سینٹر کے قریب موجود فضائی دفاعی نظام، ہیڈکوارٹرز، گوداموں اور دیگر تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کیخلاف کارروائی کے دوران ایک ایسے مقام پر بھی حملہ کیا گیا جہاں سے بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے اور داغے جاتے تھے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس مقام پر موجود گوداموں میں قدس فورس کے جنگی سازو سامان کو بھی محفوظ رکھا جاتا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے