Advertisement

ایران پر آج رات اب تک کی سب سے بڑی بمباری کی جائے گی، امریکی وزیرِ خزانہ کا انتباہ

واشنگٹن : امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر آج رات اب تک کی سب سے بڑی بمباری کی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایک ہفتہ طویل جنگ نے اس وقت ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے، اسرائیل نے تہران پر حملوں کی نئی اور وسیع لہر شروع کر دی ہے۔


امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اس جنگ کی "سب سے بڑی بمباری” ابھی ہونا باقی ہے، جس کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں، قیادت اور جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔



اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا اس حملے کا مقصد ایران کے میزائل لانچرز اور میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو تباہ کرنا اور صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے معاشی افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔


ہفتے کی علی الصبح تہران کے مغربی حصوں میں زوردار دھماکے ہوئے اور آسمان دھوئیں کے بادلوں سے بھر گیا۔


ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور لوگ پناہ گاہوں میں محصور ہو گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے