Advertisement

کھیل کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

تفصیلات کے مطابق سیاسی گرما گرمی کے باعث کھیل کے میدان میں سرد مہری کا شکار پاکستان اور بھارت کاایک بار پھر آمنا سامنا ہوگا،23 مارچ سے4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلے جانے والی ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپین شپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

گروپ اے میں 4 ٹیمیں میزبان مالدیپ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی 3 ٹیموں دفاعی چیمپین بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش پر مشتمل ہوگا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرے میچ میں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے