Advertisement

فیفا سیریز کیلیے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے گروپ کا اعلان کر دیا گیا

فیفا ویمنز سیریز مارچ اور اپریل میں منعقد کی جائے گی جس کے افتتاحی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم اپنے گروپ میں موریتانیا (افریقی کنفڈریشن) اور ٹرکس اینڈ کیکوس آئلینڈز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ میچوں کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔فیفا سیریز ایسے ممالک کے لیے فٹبال میں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے جن کی ٹیمیں عالمی کپ میں فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ پاتیں۔ اس سیریز میں خواتین ٹیموں کا حصہ لینا پاکستان کے فٹبال کے لیے ترقی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ یہ پاکستان خواتین ٹیم کے لیے ایک نیا باب ہے اور اُمید ہے کہ اس سے کھیل کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے