Advertisement

طورخم بارڈر پر اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے طورخم پر اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایس ایم جی اور رائفل کے 21 ہزار سے زائد کارتوس سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

یہ مشکوک کھیپ کسٹمز اسٹیشن طورخم پر کارگو کی معمول کی جانچ پڑتال کے دوران سامنے آئی، بظاہر خالی گاڑی رجسٹریشن نمبر ٹی اے ایچ -027 کو تفصیلی اسکیننگ کے لیے این ایل سی امپورٹ ٹرمینل منتقل کیا گیا جہاں اسکین شدہ تصاویر میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

گاڑی کی مکمل تلاشی لینے کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

کسٹمز حکام قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے تمام ممکنہ پہلوؤں کے حوالے سے جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس واقعے کو عوام اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ اور منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے