Advertisement

انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز تھامس ریو کو سونپی گئی ہے جبکہ فرحان احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق منتخب اسکواڈ میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔

اسکواڈ میں رالفی البرٹ، بین ڈاکنز، کیلِب فالکنر، علی فاروق، الیکس فرنچ، الیکس گرین، لوک ہینڈز، منی لمسڈن، بین مائز، جیمز منٹو، آئزک محمد، جو مورز اور سیباسٹیان مورگن بھی شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیکل یارڈی کا کہنا ہے کہ منتخب اسکواڈ میں توازن موجود ہے اور تمام کھلاڑی دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ گروپ سی میں شامل ہے جہاں اسے پاکستان، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کا سامنا ہوگا۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہارارے میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے