Advertisement

معروف اداکار نے 46 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 46 سالہ رینسون کا انتقال جمعے کے روز ہوا جب کہ انہوں نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

حالیہ برسوں میں جیمز رانسون ہارر فلم ’اٹ چیپٹر ٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ ایک اور پراجیکٹ ’جنریشن کل‘ میں الیگزینڈر اسکارسگارڈ کے ساتھ نظر آئے، اس فلم میں رانسون نے حقیقی زندگی کے میرین کارپورل جوش رے پرسن کا کردار ادا کیا، جو ایچ بی او کے اس سات اقساط پر مشتمل شو میں مسلسل موجود رہا۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جیمز رانسون 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1993 سے 1997 تک میری لینڈ کے شہر ٹاؤسن میں واقع کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی۔

انہیں 2002 کی ڈراما فلم ’کین پارک‘ میں معاون اداکار کے طور پر پہلا نمایاں موقع ملا، جس کے ایک سال بعد انہیں ’دی وائر‘ میں کردار ملا۔

رانسون آخری بار ٹیلی ویژن پر ’پوکر فیس‘ کے دوسرے سیزن کی ایک قسط میں نظر آئے تھے، جو گذشتہ جون میں نشر ہوئی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے