Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کے وقت کا اعلان کردیا۔

ٹکٹس کی فروخت آج (جمعرات) شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔

بھارت میں کچھ مقامات پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریباً 310 روپے) تک ہوگی جبکہ سری لنکا میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 3.26 ڈالر (تقریباً 915 روپے) تک ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے