Advertisement

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے