Advertisement

لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید

لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی، چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں چار سال میں تین ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام کیے، پی سی بی نے لاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط شراکت داری جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے