Advertisement

سوشل میڈیا ناقدین نے ڈاکٹر نبیہا کو رُلا دیا

ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خاوند حارث کھوکھر کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فضا علی کے سوالات کے جوابات دیے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران نبیہا نے ان مسائل اور سوشل میڈیا پر ملنے والی نفرت کے بارے میں بات کی تو وہ جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بڑی محنت سے انہیں پالا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کیا تاکہ والدہ کا بوجھ کم ہو۔

ڈاکٹر نبیہا اپنی والدہ کے انتقال کا تذکرہ کرتے ہوئے آنسو ضبط نہ کرسکیں اور وہ اس دوران رو پڑیں جس کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں جو مشکلات اور مسائل میں نے دیکھے وہ کوئی اور لڑکی نہ دیکھے‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور آئندہ بھی زندگی اپنی مرضی سے گزاریں گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے