Advertisement

27ویں ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں آسانی سے منظور ہوجائے گی، سینیٹر فیصل واوڈا

27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 27ویں کے لیے بے تاب ہیں میں 28 ویں ترمیم کی تیاری کررہا ہوں جیسے جیسے ملکی ترقی کرکے ترامیم بھی آتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے بہت ضروری ہیں نمبرز کی بات نہیں ہے 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورہے ہیں، قومی دھارے میں مولانا کا بہت بڑا کردار ہے، مولانا بڑے اور مضبوط سیاست دان ہیں، وہ ترامیم کے معاملات دیکھیں گے اور سمجھیں گے اسی لیے ان سے ملاقات کی۔

صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و کامیابی کے لیے جو جو چیزیں درکار ہیں وہ ترامیم میں شامل ہوں گی، ٹرانسفر و پوسٹنگ، عمر کے ترامیم ہیں، 18 ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جارہا، حکومت صوبوں کو دو ہزار ارب روپے دے رہی ہے اگر اتفاق رائے سے کچھ تبدیلی ہوجائے تو بری نہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے