Advertisement

حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی

اسرائیلی فوج کے مطابق لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پہلے ہی مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے چکے ہیں تاکہ ہلاک شدہ یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کی جا سکے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر لاشوں کی تلاش کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے