Advertisement

کراچی میں واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو کچل ڈالا

کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران گلی کا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو نوجوان دکھائی نہیں دیا اور وہ واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے ٹینکر سمیت فرار ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ڈرائیور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کو بھی اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

قریبی عزیز کے مطابق متوفی اسماعیل حافظ قرآن ، 2 بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا اور آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔ جس کی موت کی خبر اہل خانہ پر پہاڑ بن کر ٹوٹی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے