Advertisement

پاکستان

پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان […]

افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، فائرنگ اور چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ […]

تحریک لبیک کےاحتجاج کےباعث جڑوں شہروں میں زندگی مفلوج، احتجاج سےنمٹنےکیلئےسیکیورٹی پلان آرڈر جاری

تحریک لبیک کے متوقع احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس کے جگہ جگہ ناکے آج دوسرے دن بھی برقرار ہیں، گزشتہ 36 گھنٹوں سے پورا شہر مکمل جام ہے آج صبح تحریک لبیک کے آفس جامعہ مسجد غوثیہ ضیاء العلوم میںسول لائن پولیس نے چھاپہ مار کر 77 کارکن گرفتار کر لئے۔ راولپنڈی کی مرکزی […]

عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں […]

ٹی ایل پی کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا، ہزاروں اہلکار تعینات، میٹرو سروس معطل، معمولات زندگی مفلوج

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت […]

فیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق صحافی کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مربوط اور اچھا ہے لیکن فوج میں خود احتسابی کا عمل محض الزامات پر کام نہیں کرتا، الزمات ثابت ہو […]

بات چیت ہر مسئلے کا حل ہوتا تو غزوہ بدر میں نبی کریمﷺ جنگ نہ کرتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا لیکن یہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے […]

علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گورنر کے پی متحرک ہوگئے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا […]

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی اراکین کو اہم ہدایت، پابندی بھی لگادی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی […]

بھارت کسی "نئے معمول” کی بات کرے گا تو اس کا جواب نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دیں گے، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی […]

دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری سے مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی […]

علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان […]

آئی ایم ایف کی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیےاضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے […]

کراچی میں واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو کچل ڈالا

کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی […]