Advertisement

انٹرنیشنل

اسرائیل کو 2023 میں یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کے 11 مواقع ملے لیکن آنکھوں پر پردہ پڑگیا

اس بات کا انکشاف اسرائیل کے نشریاتی ادارے ’چینل 12‘ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حماس کے غزہ میں سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کے 11 مواقع جان بوجھ کر ضائع کیے […]

ایران کی جنگی تیاریاں عروج پر؛ امریکا کو سرپرائز دینے کا بندوبست کرلیا

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کے اُڑان بھرنے والے ان ڈرونز میں بارودی مواد لے جانے اور ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز جون 2025 […]

ایران نے اب میری وارننگ نظرانداز کی تو پہلے سے بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا؛ ٹرمپ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے پھر ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا تو مڈنائٹ ہیمر سے بھی بڑے اور خطرناک حملے کے لیے تیار رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور اب ختم ہونے کے […]

جنوبی کوریا؛ خاتونِ اول کو رشوت اور بدعنوانی کے جرم میں قید کی سزا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتونِ اوّل کم کیون ہی نے یونفیکیشن چرچ نامی مذہبی گروپ کے عہدیداروں سے عمدہ تحائف اور قیمتی اشیاء بطور رشوت لی تھیں۔ جن میں لاکھوں ڈالر مالیت کا ایک چینل بیگ اور گراف ہیرے کا ہار بھی شامل ہے جس کے بدلے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے […]

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط سامنے آگئیں

رپورٹس کے مطابق ان شرائط کا مقصد ایران کے جوہری، میزائل اور علاقائی کردار کو محدود کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ شرائط میں ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی، ایران کے اندر یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام پر حد بندی اور خطے میں موجود ایران […]

مغربی کنارے میں اطالوی اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر روکنے پر اٹلی کا اسرائیلی سفیر کو طلب

اطالوی وزارتِ خارجہ کے مطابق دو اطالوی فوجی پولیس اہلکاروں کو فیلڈ وزٹ کے دوران ایک مسلح اسرائیلی نے اسلحے کے زور پر روکا اور دھمکایا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز رام اللہ کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں اطالوی اہلکار یورپی یونین کے سفیروں کے مجوزہ دورے سے […]

افغانستان؛ طالبان نے 36 افراد کو سرعام کوڑے مارے؛ قید کی سزائیں بھی دیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف جرائم میں گرفتار ان 36 ملزمان کو طالبان کی سپریم کورٹ نے نہ صرف سرعام کوڑے مارنے بلکہ قید کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج سرعام سزا پانے والے 36 ملزمان کو جرم کے اعتبار سے 10 سے 39 کوڑے مارے گئے […]

غزہ سے 843 دن بعد آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات بھی مل گئیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کو پولیس افسر کی باقیات غزہ شہر کے ایک قبرستان سے ملی تھیں جسے اسرائیل لایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر غزہ سٹی کے مشرقی حصے میں ایک مسلم قبرستان میں تلاش شروع کی گئی تھی۔ کئی روز کی […]

متحدہ عرب امارات ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے والا پہلا مسلم ملک بن گیا

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی غزہ بورڈ آف پیس میں فعال شمولیت اور عملی شراکت کے لیے تیار ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یو اے ای بورڈ آف […]

غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار؛ ٹرمپ کی فرانسیسی صدر کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب انھیں فرانس کو اپنے ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون نے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی […]

کابل میں بم دھماکا، سات افراد ہلاک، چینی باشندوں سمیت متعدد زخمی

افغان میڈیا کے مطابق حکومت نے ابھی ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکے میں اب تک کم از کم سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ دھماکا کابل کے سخت سیکیورٹی […]

ٹرمپ چند دنوں میں خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈان شپیرو نے ایک اسرائیلی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی موجودہ قیادت کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں اسرائیل […]

انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈومیسٹک پرواز کے لیے استعمال ہونے والے چھوٹے طیارے ATR 42-500 نے انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔ یہ طیارہ یوگیاکارتا شہر سے جنوبی سولاویسی کی طرف روانہ ہوا تھا اور کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا تھا۔ جہاز سے رابطہ اُس […]

فحش ڈیپ فیک تصاویر؛ ایلون مسک کے بچے کی والدہ کا گروک کیخلاف مقدمہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک کے ذریعے ان کی رضامندی کے بغیر فحش ڈیپ فیک تصاویر تیار کی گئیں۔ ایشلی سینٹ کلیئر نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان ڈیپ فیک تصاویر کے باعث انھیں شدید ذہنی اذیت، ہتکِ عزت […]