Advertisement

تازہ ترین

27ویں ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں آسانی سے منظور ہوجائے گی، سینیٹر فیصل واوڈا

27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ […]

جرمنی میں خلافت کے قیام کی داعی مسلم تنظیم پر پابندی عائد؛ اثاثے منجمد

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے 7 مقامات پر چھاپے مارے، جہاں اس تنظیم مسلم اِنٹرایکٹیو کا مرکز واقع تھا۔ جرمن پولیس نے تاحال کسی شخص کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے البتہ تنظیم سے جڑے دفاتر اور دیگر مقامات کو بند کردیا گیا۔ جرمن وزیرِ داخلہ […]

زہران حماس کے حامی ہیں، نیویارک سے تمام یہودی وطن واپس آجائیں؛ اسرائیل

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن امور امیخائے چکلی نے زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں حماس کا ہمدرد قرار دیدیا۔ اسرائیلی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ زہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی یہودی برادری کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ […]

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے راؤنڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان […]

پی ایس ایل 11، سپر 6 کی تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان […]

احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر

رومانوی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے 2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “ میں ساتھ کام کیا تھا اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں کی کمال کی کیمسٹری کو نہ صرف ڈراموں بلکہ حقیقی زندگی میں پسند کیا گیا جس کے بعد مارچ 2020 میں […]

خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی […]

27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعہ کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں لائی جائے گی۔ ذرائع […]

قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز […]

غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی

امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی […]

سعودی عرب نے حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان کردیا

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بار پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے عازمینِ حج صرف سرکاری نسک حج پلیٹ فارم پر براہِ راست رجسٹریشن کرائیں۔ خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام (Direct Hajj Program) کے تحت واحد سرکاری و مجاز نظام ہے۔ رجسٹریشن […]

ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حارث رؤف آج چار […]

پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق

لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے […]

امیتابھ بچن اپنے 2 لگژری فلیٹس عجلت میں فروخت کرنے پر مجبور؛ وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کردیئے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔ ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار […]