Advertisement

تازہ ترین

دشمن جان لے، پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک اور دور رس ہونگے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج کا دن ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے، ایک سال قبل معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی رضا سے پاکستان کو بے مثال کامیابی ملی۔ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب سے […]

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے منظور ہونے والی رقم توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کے تحت […]

سعودی عرب کا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

ریاض: سعودی عرب نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کو کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی خواہاں […]

ایران کی فوج ختم ہو گئی ہے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ختم ہو گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ختم ہو چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران کیا ردعمل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جلد جواب کی توقع ہے جبکہ خطے میں […]

اسلام آباد میں امریکا۔ایران مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان معطل مذاکرات آئندہ ہفتے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ان مذاکرات کی بحالی سے متعلق امریکی اخبار ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک ایک بار پھر میز پر بیٹھنے کے لیے […]

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے دوران چین کا اہم سرکاری دورہ کرنے کا امکان ہے، جس کے لیے تاریخوں اور ملاقاتوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ 23 سے 25 مئی تک متوقع ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید […]

ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گناہ گاروں کو بری کر دینا بہتر ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قتل کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہے کہ ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گناہ گاروں کو بری کر دینا بہتر ہے۔ سپریم کورٹ نے 20 سال پرانے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید کی […]

ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارت کے سابق انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امن پریت سنگھ 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ امن پریت سنگھ ماضی میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ انڈر 19 ٹیم کا حصہ رہے […]

بجلی صارفین کیلئے سبسڈی نظام کا موجودہ طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کے موجودہ نظام کو ختم کر کے نیا ٹارگٹڈ سبسڈی میکنزم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جنوری 2027 سے نیا نظام نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ جس کے تحت سبسڈی صرف مستحق افراد کو فراہم […]

جوہری معاملے پر کسی کیساتھ مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری معاملے پر کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ اپنے بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہنی چاہیے، اگر آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے ہاتھ سے نکل گیا تو دشمن اسے ہتھیار […]

پاکستان کی طرح ہمیں سعودی عرب کی سلامتی بھی عزیزہے، ترجمان پاک فوج

  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سلامتی کی طرح سعودی عرب کی سلامتی بھی بے حد عزیز ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات گہرے برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محافظینِ حرمین شریفین کا اعزاز ہرپاکستانی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا […]

وزیراعظم شہبازشریف اور قطری ہم منصب میں رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان آج شام ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اورخوشگوار بات چیت میں خطے میں پائیدارامن کے قیام […]

ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی کے […]

امریکا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا

نیویارک: امریکا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسافر طیارے کے ٹکرانے کا واقعہ نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ جہاں ایک بوئنگ 676 طیارہ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سروس ٹرک […]