Advertisement

پاکستان

وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ 3 سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے قابل عمل […]

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ذرائع نے کہا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، […]

اسحاق ڈار کا دورہ چین، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیوں کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے پلینری اجلاس کے […]

پاکستان کا مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ، دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عماہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا۔ یہ ٹیسٹ قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کی رینج […]

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکراتی عمل زیادہ چلتا نظر نہیں آرہا، رہنما پیپلزپارٹی

قمر زمان کائرہ نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ تو مذاکرات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کی اسپیس پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق ڈیڈ لاک کے ذریعے اپنا راستہ نکالنا […]

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ فرداً، فرداً ملاقات کی اور غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجھے نہیں کہا، بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا گیا […]

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق وائس ایڈمرل عبدالمُنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے نیول وار کالج کمانڈ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالمُنیب اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف […]

ملک کے 5 بڑوں کے درمیان پراعتماد رابطے ہوں تو بہتر سمت میں بڑھ سکتے ہیں، راناثنااللہ

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن اکاؤنٹس سے افواج پاکستان اور ان کے سربراہان کے خلاف ہونے والی انتہائی غلیظ مہم جوئی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت یہ کہہ کر […]

پاکستان نے بنگلادیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

نئے سال 2026 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے ہوابازی میں رابطے کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب دونوں ممالک کے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔ پاکستان نے بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے […]

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دومنصوبوں پر دستخط ہوگئے ہیں، منصوبوں کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا (کلائمیٹ ریزیلینس) کا فروغ ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ 180.5 ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین […]

پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع کی جا رہی ہیں۔ لندن پی آئی اے کا […]

باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک، میجر شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں […]

وزیراعلیٰ کےپی کی آمد پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامے کی انکوائری رپورٹ سیکیورٹی اداروں کو بھیجنےکااعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے تین روزہ دورۂ لاہور کے دوران جمعے کو پنجاب اسمبلی میں خطاب کیا گیا تھا، تاہم اس موقع پر ان کے ہمراہ آنے والے افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور صحافیوں کے درمیان بھی گرما گرم جملوں کا تبادلہ دیکھا گیا۔ لاہور […]

ادارے پر حملہ پیپلز پارٹی کرتی تو نجانے ہمارا کیا حشر ہوتا، پی ٹی آئی کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا، بلاول

لاڑکانہ چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کی بقا کے لیے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں دونوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، اگر انتہاپسندی کی سیاست کی جائے گی تو اس کے جواب میں جو سختی ہوتی ہے اس پر شکایت نہیں […]