وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں برآمدات میں اضافے کے حوالے حکومتی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں جولائی تا دسمبر 2025 تک کے تجارتی اعداد و شمار پیش کئے گئے جبکہ ہائی ویلیو سیکٹر، جیسا کہ انجینئرنگ، ادویات میڈیکل ڈیوائسز اور پراسیسڈ فوڈ، کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے حوالے سے ملک میں پورٹس اور لاجسٹکس کے نظام کو بہتری لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات کے حوالے کئی ممالک سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔
















Leave a Reply