Advertisement

انٹرنیشنل

امید ہے چین امن اور جنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرتا رہیگا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے چین خطے میں امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام کے لئے چین کی چار نکاتی تجویز کو سراہا ہے اور اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت […]

امارات پر حملے ہم نے نہیں کئے ، آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے امریکا کو پابندیاں ختم کرنا ہونگی ، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکا کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ 2 مرتبہ مذاکرات کیے مگر امریکا نے مذاکرات کے دوران پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ایران […]

ایران نے معاہدہ نہ مانا تو شدید بمباری ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران متفقہ نکات کا احترام کرے تو جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ایران معاہدے کی پاسداری کرے، […]

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے نئی سہولت فراہم

ریاض: سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بندرگاہوں پر موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز متعارف کرا دیئے۔ تاکہ آمد کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ اس نئی سہولت […]

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ جلد متوقع، رپورٹ

امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مختصر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت آئندہ جوہری مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فریقین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم نکات […]

ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سختی سے تردید، الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے دیا

ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی سختی سے تردید کر دی۔ ایرانی افواج کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات پر کسی بھی قسم کے میزائل یا ڈرون حملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ان کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق ایران پر لگائے گئے تمام […]

پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ٹرمپ کا پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ حتمی معاہدے […]

پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتی عملے کی سلامتی کو یقینی […]

فجیرہ میں ڈرون حملہ، آئل انڈسٹری میں آگ، 3 غیر ملکی زخمی

فجیرہ، فجیرہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ فجیرہ […]

پاک بحریہ کا انسانی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن، بھارتی و انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم

اسلام آباد، بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک بحریہ نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیتے ہوئے بحری جہاز ایم وی گوتم کے عملے کو فوری امداد فراہم کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا کہ اس دوران اسے تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے […]

اوکلاہوما میں جھیل کنارے پارٹی پر فائرنگ، کم از کم 10 افراد زخمی

امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی کے قریب ایک جھیل کے کنارے منعقدہ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔  خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آرکیڈیا جھیل کے قریب اتوار کی رات پیش آیا، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔   ایڈمنڈ پولیس کی ترجمان […]

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ خطے کی صورتحال پر مشاورت

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان […]

پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا

تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا نقشہ جاری کر دیا ہے، جس میں اہم سمندری حدود اور جغرافیائی حدود کو واضح انداز میں دکھایا گیا ہے۔ جاری کردہ نقشے میں جنوب کی جانب ایران کے کوہِ مبارک اورمتحدہ عرب امارات کے شہرفجیرہ کے جنوب کے درمیان ایک حد […]

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو گی ، ایران

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات […]