Advertisement

کرکٹ میں بھارت کے سیاسی رویہ پر آئی سی سی کی خاموشی پر قومی کرکٹرز برس پڑے

مقامی ہوٹل میں منعقدہ پی سی سی ایل ٹو کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ آل راونڈرعبدالرزاق نے کہا کہ بھارتی رویہ سب کے سامنے عیاں ہے، اب پرانا دور نہیں رہا، کھیل میں سیاست کو داخل کرنا مناسب نہیں، کھیل کو کھیل ہی رہنا چاہیے، بھارت نے ہاتھ نہ ملا کرمنفی رویہ کا آغاز کیا، ہم نے یہی دیکھااور سیکھا ہے کہ کرکٹ امن کا پیغام دیتی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے قدم آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی ٹموں کی شمولیت خوش آئند ہے، پاکستان میں کرکٹ تقویت پارہی ہے، کافی مدت کے بعد پاکستان شاہین اور انڈر 19 کی سطح پرکرکٹ کو دوام ملا ہے، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے