Advertisement

مشہور بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ انکے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے۔

پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔

انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے