Advertisement

رجب بٹ کی شادی خطرے میں، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری

ذاتی زندگی، تنازعات اور بے باک بیانات کے باعث اکثر زیرِ بحث رہنے والے رجب بٹ حال ہی میں وکلا سے جھگڑے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باوجود وہ اپنے مداحوں کی بھرپور حمایت رکھتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 83 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔

حالیہ دنوں میں قانونی مسائل میں گھرے رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مبینہ طور پر مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

اس معاملے پر اب رجب بٹ نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ اور سالے کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں اور وہ اب یہ سب برداشت نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے