Advertisement

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلیے129 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم آخری اوور میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس میچ کے دوران جنتھ لیانگے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اب پاکستانی ٹیم کی 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

میچ میں پاکستان کی فائنل الیون کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جو طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ شاداب خان کی شمولیت سے ٹیم کے بولنگ اور بیٹنگ شعبے میں مزید توازن آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان اور عثمان خان شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز اور فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو سونپی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے