Advertisement

آئی پی ایل سے نکالے گئے مستفیض الرحمان کی پی ایس ایل میں انٹری

ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان سمیت آٹھ بنگلا دیش کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔

پی ایس ایل رجسٹریشن میں بنگلادیش کے کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ اب تک پی ایس ایل الیون سیزن کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں میں مستفیض الرحمان، شکیب الحسن شامل ہیں۔ان کے ساتھ توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین بھی فہرست کا حصہ ہیں ۔تنزید الحسن، محمود اللہ ریاض، حسن محمد کی بھی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں بنگلادیش کرکٹرز کی تعداد مزیدبڑھنے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل کے پلیئرز ڈرافٹ یا آکشن دونوں کا آپشن موجود ہے اور اس سلسلے میں ٹیموں مالکان سے بات چیت جاری ہے۔ ٹیموں کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے