عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم میں عالمی سطح کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جیسے کوئنٹن ڈی کوک جو حال ہی میں بین الاقوامی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں اور فاسٹ باولر انرچ نورتجے جو شدید انجری سے بحالی کے باعث ٹیم میں واپس لوٹے ہیں۔
جنوبی افریقا کے اعلان کردہ اسکواڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا جا رہا ہے کیوں کی اس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راﺅنڈرز کا ایک اچھا کمبینیشن موجود ہے.
جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈی کوک، ٹونی دے زورزی، ڈیوالڈ بریوس، ڈیوڈ ملر اور ڈونوون فرریرا مخالف باؤلرز کو باؤنڈری لائنز کی سیر کروانے والے ہیں۔
علا وہ ازیں مخالف کی ٹیم کی وکٹیں اُڑانے کے لیے کگیسو رباڈا، کوینا مافاکا، نگیڈی، کوربن بوش اور نورتجے جیسے خطرناک اسپیسر بھی موجود ہیں۔
اسی طرح مخالف بلے بازوں کو گگلی اور مختلف زاویوں سے اسپین ہوتی باؤلنگ سے چکمہ دینے والے کیشو مہاراج اور جارج لنڈے جیسے اسپینر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
















Leave a Reply