Advertisement

دھرندھر فلم کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست صرف توجہ حاصل کرنے کیلیے تھی، عدالت

تفصیلات کے مطابق ‏کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں پیپلزپارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر بھارتی فلم دھرندھر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فلم میں پیپلز پارٹی کی ریلی اور شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر دکھا کر بدنام کرنے کی گئی جس پر رائٹر، پروڈیوسر اور تمام اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے آج تیسری سماعت پر فلم رائٹر، پروڈیوسر اور اداکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کردی اور فیصلے میں کہا کہ فلم بھارت میں ریکارڈ اور ریلیز کی گئی، پاکستان میں فلم کی اسکریننگ یا ترسیل کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے