Advertisement

اسرائیل کی جیل میں قید سرکردہ فلسطینی رہنما کی اہلیہ نے ٹرمپ سے رہائی کی اپیل کردی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ سے مروان غوثی کی رہائی اپیل کی بات ان کے بیٹے عرب برغوثی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتائی۔

جنھوں نے تصدیق کی کہ میری ماں فدویٰ برغوثی نے امریکی صدر کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔ جس میں مروان برغوثی کی رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

فدویٰ برغوثی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر، ایک ایسا حقیقی شراکت دار آپ کا منتظر ہے جو خطے میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے صدر ٹرمپ سے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی اور آئندہ نسلوں کے امن کے لیے مروان برغوثی کی رہائی میں مدد کریں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مروان برغوثی کو رہا کیا جاتا ہے تو وہ فلسطینی سیاست میں محمود عباس کے ممکنہ جانشین کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔

بعض مبصرین کے نزدیک ان کی رہائی فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کو تیز کر سکتی ہے، جبکہ اسرائیلی حلقوں میں اس پر شدید مخالفت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس کوئی متحرک قیادت نہیں ہے۔ محمود عباس بزرگ ضرور ہیں لیکن لیڈر نہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے