Advertisement

ساحر علی بگا نے بھارتی موسیقی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

معروف میوزک کمپوزر اور گلوکار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں پاکستانی موسیقی اور مواد پر پابندیاں عائد ہیں تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر اسی نوعیت کی پابندی ہونی چاہیے۔

ساحر علی بگا ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے دوران ثقافتی مواد پر بھی اثر پڑتا ہے، اور بھارت کی جانب سے پاکستانی میوزک کو مختلف پلیٹ فارمز پر محدود یا بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اپنی موسیقی اور مقامی فنکاروں کے مفاد کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

ساحر علی بگا نے زور دیا کہ اگر غیر ملکی مواد کے مقابلے میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے تو ضروری ہے کہ اس کے لیے مؤثر پالیسی اپنائی جائے، تاکہ پاکستانی فنکاروں کو زیادہ مواقع میسر آئیں اور ملکی موسیقی کو تقویت مل سکے۔


واضح رہے کہ ساحر علی بگا پاکستان کے معروف اور باصلاحیت گلوکار و موسیقار ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول فلمی اور غیر فلمی گانوں کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ وہ اپنی منفرد آواز اور کمپوزیشن کے باعث پہچانے جاتے ہیں اور کئی ہٹ نغمات کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے