Advertisement

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 11 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہونا تھا، تاہم دن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے پچ ٹھیک نہ ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر کور ہٹانے کے بعد امپائرز نے میچ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس کے دوران آوٹ فیلڈ گیلی پائی گئی۔ اس وجہ سے میچ کے شروع ہونے کا امکان نہ ہونے پر امپائرز نے کچھ دیر بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

میدان کی گیلی صورتحال کے باعث میچ شروع ہی نہ ہو سکا۔ اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی مجموعی پوائنٹس ٹیبل پر اثرانداز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد چھٹی پوزیشن ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے