Advertisement

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

شو کے آغاز سے ہی مداح اس بات پر حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام شریک ہو چکے ہیں تو شاہ رُخ خان کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے 60 سالہ اداکار نے اپنے روایتی انداز میں سچائی اور مزاح کے ساتھ اس راز سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی فلم "کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں اُن کے بازو میں بھی چوٹ آئی تھی، جس کی وجہ سے وہ شو پر نہیں آ سکے۔

شاہ رُخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے شو میں آنا اچھا لگے گا لیکن شو میں بہت زیادہ کھانا ہوتا ہے، اور شو کا وہ سیگمنٹ مجھے سب سے مشکل لگتا ہے۔

انہوں نے کاجول اور ٹوئنکل سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ شو میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن اس کا کفارہ ادا کرنے کے طور پر انہوں نے تمام اقساط دیکھ لی ہیں۔

شاہ رُخ اور کاجول کی دوستی کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ حال ہی میں دونوں نے لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے مشہور پوز کے کانسی کے مجسمے کی بھی رونمائی کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے