شوبز کی دنیا میں ایک بار پھر ایک خبر نے ہلچل مچا دی ہے جب آئمہ بیگ کے مداحوں نے نوٹ کیا کہ اُن کے شوہر زین احمد نے انسٹاگرام پر اچانک اپنی اہلیہ کو ان فالو کردیا۔
زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر بھی حذف کردیں اور اس کی موئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی۔
جس پر سوشل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح تیزی سے پھیلنے لگیں۔
اس تمام عرصے میں آئمہ بیگ نے بھی پُراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی جس سے ان افواہوں کو اور تقویت ملنے لگی۔
تاہم اب زین احمد نے وضاحت دی ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔
زین احمد نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوگئی تھیں۔
مداحوں نے تاہم اس وضاحت پر بھی شکوک کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان برپا ہے۔
کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ "یہ بس ایک بہانہ ہے”، جبکہ دوسرے ابھی بھی دعا کر رہے ہیں کہ دونوں کا رشتہ سلامت رہے۔
















Leave a Reply