وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائہسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں رہ جانے […]
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے یہ گزشتہ 15 برس میں نومبر کی سرد ترین رات تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کڑاکے کی سردی ریکارڈ کی گئی جب کہ ویلز میں منفی 7.2، انگلینڈ میں منفی 6.7 اور شمالی […]
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنماؤں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عرب سفارتکار […]
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ناٹ آؤٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 20، بابر اعظم 16 اور کپتان سلمان آغا 0کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ عثمان […]
پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے بھارتی ٹیم کو 1-3 سے آوٹ کلاس کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ معروف گلوکار کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک میں جاکر گھسی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اہل خانہ کے مطابق گلوکار کام کے بعد پٹیالہ سے اپنے گاؤں منسا واپس گھر جارہے تھے کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث اُن […]
فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔ فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں […]
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ […]
لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور […]
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے زمین بوس ہونے کی تاریخ بہت تلخ اور خونی ہے۔ وہ چاہے مگ طیارے ہوں یا جدید ترین تیجس طیارے، بھارتی پائلٹس کے لیے اڑتے ہوئے تابوت ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے زیراستعمال مگ طیاروں میں MiG-21، MiG-27، MiG-29 شامل ہیں جب کہ حال ہی […]
یہ انکشافات ایلون مسک نے سعودی سرمایہ کاری فورم کے ایک غیر معمولی سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیے۔ اس فورم میں این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور سعودی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ بھی شریک تھے۔ ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ آئندہ برسوں میں […]
دوحا میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا اے کی ٹیم 154 رنز کے تعاقب میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا اے کی جانب سے ملن رتنایکے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وِشن ہلمباگے 29 اور لستھ کروسپُل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی […]
ذرائع کے مطابق کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہوگا۔
فرح خان کی زندگی شوبز کے ہنگاموں، چکاچوند اور شہرت کے گرد گھومتی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب نغمے اور فلمیں ہیں۔ فرح خان ہر وقت کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا آیا تو کوریوگرافر نے اس صنف کو بھی آزمایا۔ فلم ساز […]