Advertisement

تازہ ترین

کرکٹر اینڈریو اسٹراؤس نے خود سے 18 سالہ کم عمر خاتون سے دوسری شادی کرلی

48 سالہ اینڈریو اسٹراؤس نے جنوبی افریقہ کے خوبصورت قصبے فرانس خوک میں سابق پی آر ایگزیکٹو اور خود سے 18 سال کم عمر انٹونیا لینئیس پیٹ سے شادی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقریب انتہائی سادہ اور نجی نوعیت کی تھی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوئے۔ اینڈریو اسٹراؤس […]

’ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو بنوانے اور وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا‘

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج ہوا، وکیل کے مطابق ملزمہ کا اس مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ سزا کی معطلی کے بعد […]

معروف اداکار نے 46 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 46 سالہ رینسون کا انتقال جمعے کے روز ہوا جب کہ انہوں نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ حالیہ برسوں میں جیمز رانسون ہارر فلم ’اٹ چیپٹر ٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ ایک اور پراجیکٹ ’جنریشن کل‘ […]

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کا حکم

اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان جرم کے مرتکب پائے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے […]

اپوزیشن قومی کانفرنس: سیاسی رہنماؤں، وکلا، صحافیوں کا اسٹیبلشمنٹ کیخلاف مزاحمت کرنے پر اتفاق

اپوزیشن تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت قومی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلا، صحافیوں، دانش وروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیاسی رہنماؤں نے آئینی ترامیم کو مسترد کیا، پارلیمنٹ کو بے اختیار کرنے کی مذمت کی۔ وکلا نے عدلیہ کو بے حیثیت کرنے اور صحافیوں […]

بھارت میں مذہبی پابندیاں؛ امریکی ارکان اسمبلی نے ٹرمپ سے بڑا مطالبہ کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان اور عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو عالمی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے۔ ری پبلکن رکن کانگریس اور امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (USCIRF) […]

ایپسٹن جنسی اسکینڈل؛ 90 کی دہائی میں پہلی بار آواز اُٹھانے والی خاتون کون ہیں؟

خیال رہے کہ اس کیس کی فائلز کو عام کرنے کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سخت مزاحمت دکھائی تھی اور عدالتی فیصلے پر تنقید کی تھی۔ اس جنسی اسکینڈل میں جیفری ایپسٹن کے امریکا سمیت دنیا کے ممتاز سیاست دانوں، کاروباری شخصیات اور امرأ کو کم عمر لڑکیوں کی فراہمی کا انکشاف ہوا تھا۔ […]

ایشیز: آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز میں فتح کیلیے صرف 4 وکٹیں درکار

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں اور اسے فتح کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔ ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ […]

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلادیش جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ […]

نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا خوفناک […]

جنت مرزا ریمپ واک کرکے مشکل میں پڑگئیں، سوشل میڈیا پر تنقید

برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔ کئی صارفین نے جنت کی واک کو ’’سلیپ واک‘‘ اور ’’ہارر واک‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب شاید وہ یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے صحیح چل نہیں سکیں۔ […]

افغان نائب ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پر احتجاج ریکارڈ

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی پر افغان طالبان حکومت کے سامنے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں قائم ایک فوجی کیمپ پر خوارج سے تعلق رکھنے والے خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں […]

افغانستان کے حکمران طالبان کے اپنے گروپس میں مسائل چل رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، امارات پاکستان کے ساتھ اختلافات افورڈ نہیں کرسکتے، ان کے پاس دفاع کے لیے ایسی صلاحیت نہیں ہے جو پاکستان کے پاس ہے اور ان کو پاکستان کے جہاز اور ایٹم کی ضرورت ہوگی۔ انہوں […]

اکتوبر میں حکومت کو سائبر حملے میں ہیک کرلیا گیا تھا؛ برطانوی وزیر اعتراف

اس بات کا اعتراف وزارتِ تجارت کے وزیر کرس برائنٹ نے جمعے کے روز ٹائمز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کیا۔ یہ حکومتی سطح پر پہلی بار باضابطہ تصدیق ہے۔ کرس برائنٹ نے کہا کہ حکومت کے سسٹمز میں واقعی دراندازی ہوئی تھی تاہم وہ اس مرحلے پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ آیا یہ […]