Advertisement

پاکستان

سینیٹر فیصل واوڈا کی صدر زرداری سے کراچی میں اہم وقت پر اہم ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس کراچی میں اہم وقت پر اہم ملاقات ہوئی۔ ون آن ون طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات فیصل واوڈا کے بیرون ملک دورے کے بعد پاکستان آمد پر ہوئی،صدر آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو آج ان کی سالگرہ […]

پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار

رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی […]

دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملادیاجائےگا، اسلام کی غلط تشریح کرنےوالےدہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، فیلڈ مارشل

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس […]

مذاکرات زیادہ پُرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری

پاکستان نے صبر کی انتہا کردی، 4 سال ہو گئے طالبان کو کہتے کہتے کہ ٹی ٹی پی کو روکیں، افغان رجیم جھوٹ نہ بولے یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بات چیت کرنا اچھی بات ہے، مذاکرات اچھی بات لیکن میں مذاکرات سے زیادہ پُرامید […]

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے […]

شمالی وزیرستان، لکی مروت اور میر علی میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد 16 اکتوبر کو دہشت […]

افغانستان کی جانب سے جارحیت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آذاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال […]

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے […]

مذہبی جماعت کے پرتشدد مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار، زخمیوں کو اسپتال سے چھٹی پر پکڑنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 […]

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

ایگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) بابوصابو میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری ایکنک نے دے دی ہے، یہ منصوبہ یومیہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کی […]

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق […]

پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان 2026ء تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سینیٹر اسحاق ڈار […]

ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا فیصلہ

حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم […]

ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی

سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار […]