Advertisement

انٹرنیشنل

غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے […]

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کر دیا، کئی علاقوں سے فوج کا جزوی انخلا شروع

فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی […]

وینزویلا کی جمہوری رہنما ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے […]

اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ پیر سے شروع ہوگا؛ وائٹ ہاؤس

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماس کے پاس اس وقت بھی 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ بقیہ کی لاشیں حوالے کی جائیں […]

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر جاؤں گا، ٹرمپ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے غزہ جنگ ختم کروا دی۔ یہ میں نے دنیا کی 8 ویں جنگ ختم کروائی ہے۔ غزہ امن معاہدے پر فریقین کے اتفاق کا کریڈٹ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ غزہ کے معاہدے تک پہنچنے […]

کابل دھماکوں سے گونج اُٹھا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا ہے کہ کابل میں دھماکوں کی آواز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ انھوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے۔ تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری […]

بھارت میں مٹی کا بڑا تودا بس پر گر گیا؛ 18 مسافر ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔ بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔ دشوار […]

فلسطینیوں کی نسل کشی؛ اٹلی کی وزیراعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانون کے ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔ ان کے بقول مقدمے میں اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ […]

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کا مشاورتی اجلاس؛ پہلی بار طالبان وزیر بھی شریک

روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی۔ جہاں اس […]

حماس نے غزہ جنگ بندی کیلیے اہم شرائط پیش کردیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کردیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے […]

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

شہزادہ منصور بن محمد السعود کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا ہے۔ سعودی وفد کی پاکستان میں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ دورے کے دوران پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان مختلف معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی […]