Advertisement

پی ایس ایل: سیالکوٹ کا کپتان کون اور اسکواڈ میں کون شامل ہوگا؟ ٹیم اونر نے بتادیا

پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پی ایس ایل میں کامیابی ملی تو پہلے میڈیا کے ساتھ بیٹھوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ نام کا انتخاب اس لیے کیا کہ کرکٹ کو لے کر سیالکوٹ کی عوام جوش والی ہے اور وہ کرکٹ بہت مس کر رہے تھے۔

حمزہ مجید نے کہا کہ سیالکوٹ کے کرکٹ اسٹیڈیم کی بھی حالت ٹھیک نہیں تھی، خواہش تھی کہ اس اسٹیڈیم کو ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال فیصل آباد کے اسٹیڈیم کا ہمارے پاس آپشن ہے، وہ ہمارا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے۔ محسن نقوی صاحب کی پوری سپورٹ ہے، ہم سیالکوٹ اسٹیڈیم کو بہتر کریں گے۔

حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ مشاورت جاری ہے، اگلے ہفتے آفیشل ڈاکیومنٹ سائن کیا جائے گا اور اپنی فرنچائز کے پورے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے