Advertisement

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اہم کھلاڑی انجرڈ، شرکت مشکوک

بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما نے بدھ کو راجکوٹ میں ٹیسٹیکولر سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ باقی دو میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹریننگ پر واپسی اور فٹنس کے مراحل کے بعد کیا جائے گا۔

تلک ورما نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی جانب سے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھا، تاہم اطلاعات کے مطابق انہیں دورانِ میچ کوئی چوٹ نہیں لگی۔

تاہم بعد ازاں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسکین کیے گئے، جس کے بعد سرجری کی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے