ریڈٹ اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر برطانیہ میں مقیم ایک کم عمر لڑکی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب گوا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے چند تصاویر سامنے آئیں، جنہوں نے صارفین کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 35 سالہ کارتک آریان کا نام ایک لڑکی کرینا کوبیلیوٹ سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صارفین نے کارتک اور مبینہ طور پر اس لڑکی کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں غیر معمولی مماثلتیں دیکھیں۔
تصاویر میں پس منظر، بیچ سیٹ اپ اور لوکیشن ایک جیسی دکھائی دے رہی تھیں، جس کے بعد ریڈٹ کے معروف پیج پر یہ معاملہ اٹھایا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئیں۔
افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب یہ بات سامنے آئی کہ کارتک آریان نے قیاس آرائیوں کے آغاز کے فوراً بعد انسٹاگرام پر کرینا کو اَن فالو کردیا۔ تاہم اب تک کارتک آریان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
تاہم ان افواہوں کے زور پکڑنے کے بعد کارتک کی نئی مبینہ گرل فرینڈ نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔ لیکن صارفین ان کی بات کا یقین نہیں کررہے، بلکہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کنفیوژ ہیں۔
















Leave a Reply