Advertisement

اسٹرینجر تھنگز کا پاکستانی ورژن؟ کرداروں کی مشرقی لباس میں تصاویر وائرل

اسٹرینجر تھنگز ایک امریکی سائنس فکشن اور ہارر سیریز ہے جو 1980 کی دہائی کے چھوٹے شہر ہاکنز، انڈیانا کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس سیریز میں بچوں اور نوجوانوں کے کردار، غائب ہونے والے افراد، مافوق الفطرت مخلوقات اور دنیا کے اپ سائیڈ ڈاؤن کے رازوں کا سامنا کرتے ہیں۔ پراثر کہانی، سنسنی اور دوستی و فیملی کے موضوعات نے اس شو کو عالمی سطح پر مقبول بنایا ہے۔

اسٹرینجر تھنگز کی مقبولیت کے بعد ہر طرف اس کا چرچا ہے اور سیریز پر کئی طرح کی میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔ ایسے میں اسٹرینجر تھنگز کے مشہور کرداروں کو مشرقی اور پاکستانی لباس میں دیکھ کر مداح چونک گئے۔

جی ہاں! انٹرنیٹ پر اسٹرینجر تھنگز کی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جس میں مشہور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی لباس پہنا ہوا ہے بلکہ بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مناظر بھی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر تصویر پر لکھے گئے کیپشن انھیں مزید مزاحیہ اور پرکشش بنا رہے ہیں۔ آیئے آپ کے ساتھ بھی وہ تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ لیکن تصویروں کو انجوائے کرتے ہوئے یہ ذہن میں رکھیے کہ یہ صرف میمز ہیں، اور اسٹرینجر تھنگز کے کرداروں کو اے آئی کے ذریعے پاکستانی روپ دیا گیا ہے۔

ایک تصویر میں اسٹرینجر تھنگز کا مین کردار، یعنی الیون قمیض شلوار اور دوپٹہ پہنے قائداعظم کے مزار کے سامنے اپنے آئیکونک غصیلے انداز میں موجود ہے، لیکن جو چیز تصویر کو مزید دلچسپ بنارہی ہے وہ ہے کیپشن۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے